پاک چائنہ دوستی کے 70 سال, علی ظفر اور چینی گلوکارہ کاگانا سوشل میڈیا پر مقبول

Ali zafar new song
کیپشن: Ali zafar new song
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر "تیری میری سدا دوستی” گیت ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات اور لازوال دوستی کواجاگر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گیت چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے تیار کیا گیاجس کی موسیقی مشہور پاکستانی گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔گانے میں آواز کا جادو ساحر علی بگا کے علاوہ چار چینی خاتون نے جگایا ہے ، گانے کے بول اردو اور چینی زبان میں   لکھے گئے ہیں جسے دونوں ملکوں کے گلوکار کمال مہارت سے گارہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

 اس خوبصورت گیت میں ایک طرف پاکستان کی کرکٹ کو پیش کیا گیا ہے تو وہیں چین کی ٹیکنالوجی کی دنیا  کے مناظر کو فلمایا گیا ہے، گانے کی ویڈیو میں جدید ایڈیٹنگ تکنیک” اسپلٹ سکرین” کو بھی کمال مہارت سے پیش کیا گیا ہے۔گانا سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگیا ہے اور  دونوں ملکوں کے باسی اس  گیت اور اس کی ویڈیو کو بے حد پسند کررہے ہیں، گانے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی، گہرائی، وسعت  اور خوبصورتی کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔گلوکار علی ظفر نے بھی پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر گانا ریلیز کیا جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے