(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار، ماڈل اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انسٹا گرام پر واضح پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے عمر بٹ کے ہمراہ اپنی تصویر لگائی ہے جس پر کیپشن درج ہے کہ ہماری منگنی نہیں ہوئی، جب بھی منگنی یا بات پکی ہو گی تو اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاﺅں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔
دوسری جانب عُمر بٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیااور کیپشن میں لکھا ہےکہ بھائی ایسا ویسا کوئی سین نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی، جنت مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویرپر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی بات پکی ہوئی ہے یا منگنی؟ جس پر جنت مرزا نے جواب دیتے ہوئے صرف انگریزی کے حروف پی بی استعمال کیے، جس کے معنی ’ بات پکی‘ کے لیے گئے اور خبریں گردش کرنے لگیں، فوری طور پر اداکارہ کی جانب سے بھی اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اب ٹک ٹا ک سٹار نے تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا.
View this post on Instagram
خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔