پنجاب حکومت کا عوام کوریلیف دینے کافیصلہ

Punjab govt
کیپشن: Punjab govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب حکومت کا سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ، چیف سیکرٹری کی انتظامات کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری۔اشیاضرویہ کی مقرر کردہ  قیمتوں پر عملدرآمدکرایا جائے گا
 تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں  اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا، چینی، پولٹری کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سہولت بازاروں کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کاپولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میکانزم تیار کرنے کا حکم دیتے  ہوئے کہا کہ ،اشیاضرویہ کی مقرر کردہ  قیمتوں پر عملدرآمدکرایا جائے گا۔

انہوں نے  کہا کہ تحصیل سطح پر سہولت بازاروں کو جلد فعال کیا جائے،اشیاء کی رعایتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائےگی،اشیاء خورونوش کی قیمتوں، طلب اور رسد پر کڑی نظر ر کھی جائے،کسان پلیٹ فارمز قائم کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ کاشتکار سبزیاں، پھل صارفین کو فروخت کر سکیں گے،چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید کہا کہ پرائیویٹ زرعی منڈیوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

 اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کیاگیاکہ پرائیویٹ زرعی منڈیوں کیلئے2 لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف  بھی کریک ڈاؤن جاری ہے،رواں ماہ گرانفروشی پر 3099 افراد گرفتار،2413 مقدمات درج اور9 کروڑ86 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے، بریفنگ کےدوران بتایاگیا کہ کارروائیوں میں ہزاروں بوری چینی، گندم اور آٹا برآمد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت،خوراک کمشنر کی اجلاس میں شرکت
ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے