کوروناسےمزید 88 افراد  جان کی بازی ہارگئے،4ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ

covid19
کیپشن: covid19
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوروناسےمزید 88 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا  کنفرم  کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 تک پہنچ گئی۔

 تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کوروناسےمزید 88 افراد جاں بحق،جس کےبعد اموات کی تعداد20ہزار177 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 13، بلوچستان میں 24 ہزار 413، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کےٹیسٹ کیےگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 نئے ٹیسٹ کیےگئے،اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہوچکےجبکہ 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 739، سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 744، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 526 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔