کورونا کیخلاف لڑنے والی پنجاب پولیس کیلئے آئی جی کا خصوصی پیغام

کورونا کیخلاف لڑنے والی پنجاب پولیس کیلئے آئی جی کا خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والی پنجاب پولیس کے لیے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا خصوصی پیغام، کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی کارکردگی نےسرفخرسے بلند کردیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے عید الفطر کے موقع پر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے پولیس افسرواہلکاروں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا، شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران پولیس فورس نے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی سے سرفخر سے بلند کردیا ہے، خدمت خلق کے بے مثال جذبے اور فرض شناسی کے مظاہرے نے پولیس فورس کا مثبت امیج اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے امدادی رقوم کی ادائیگی کے دوران معذور، بزرگ اور مستحق شہریوں کی بھرپور خدمت کی، فرائض کی ادائیگی کے دوران  500 افسرواہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 3 شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے، 100 کے قریب افسر واہلکار صحت یاب ہوکر دوبار اپنی ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس اسی جذبے کےساتھ جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطر پر ہائی الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دے، فورس کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کو وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردرا عثمان بزدار کے سامنے اجاگر کیا جارہا ہے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر  نے شہریوں سے عید کے دنوں میں احتیاط کا دامن ہر گز ہاتھ سے نہ چھوڑنے اور پولیس اہلکاروں سے تعاون  کرنے کی اپیل کردی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر جمعتہ الوداع، چاندرات اور عید الفطرپر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، عید الفطر پر صوبے کی 21013مساجد، امام بارگاہوں اور840کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 44416 افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،  پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز،  قیدی، بچے ،بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں، پنجاب میں کورونا نے 17 ہزار382 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور میں مزید 298 کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 8278 ہوگئی، کورونا وائرس اب تک لاہور میں 109 جبکہ پنجاب میں 297 افراد کی زندگیاں نگل چکا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer