وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور کے علاقے شاد باغ سے 3سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس۔ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

      وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے تین سالہ بچی کے اغوا کا نوٹس لے لیا، سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بچی کی بحفاظت بازیابی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔      

Shazia Bashir

Content Writer