لاہور بورڈ نے پرچہ تقسیم کا طریقہ کار  تبدیل کردیا

لاہور بورڈ نے پرچہ تقسیم کا طریقہ کار  تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹرمیڈیٹ کے معروضی سوالات واٹس اپ کے ذریعہ آؤٹ ہونے کا معاملہ، لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سوالیہ پیپرز سپرنٹنڈنٹ کو بینک سے وصول کرنے سے روک دیا۔ بورڈ عملہ ہی امتحانی سنٹرز تک سوالیہ پیپرز پہنچائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ کے پیپرز میں معروضی سوالات واٹس اپ کے ذریعہ آوٹ ہونے کا معاملہ پر بورڈ انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔  بورڈ نے سوالیہ پیپرز سپرنٹنڈنٹ کو بنک سے وصول کرنے سے روک دیا۔ سوالیہ پرچہ اب بورڈ کا عملہ بنک سے وصول کرکے امتحانی سنٹرز تک پہنچائے گا،  تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی وحدت روڈ امتحانی سنٹر سے پرچہ وقت سے پہلے واٹس اپ ہونے پر کی گئی۔

 پولیس نے سپرنٹنڈنٹ وحدت روڈ امتحانی سنٹر ذیشان کو حراست میں لیکر انکوائری شروع کردی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer