پنجاب یونیورسٹی میں’’ہم سب ایک ہیں‘‘ کی تقریب رونمائی

پنجاب یونیورسٹی میں’’ہم سب ایک ہیں‘‘ کی تقریب رونمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز میں''ہم سب ایک ہیں'' کتاب کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، مصنف انور برکات اور ان کی اہلیہ تنویر کوثر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سجاد رشید احمد اور سعید اختر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انور برکات نے کہا کہ اس کتاب کے عنوان سے ہی واضح ہے کہ سب کو بغیر کسی فرقہ واریت کے ایک ہو کر رہنے کی ضرورت ہے، مصنف نے اپنی کتاب میں لکھے اشعار بھی پڑھے،انہوں نے ایک ہونے کے پیغام پر زور دیا۔