ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مگر ملک کی سلامتی ہی ہمارے لیے سب سے بڑی عید ہے‘‘ ایل او سی پر تعینات جوانوں کا پیغام

’’مگر ملک کی سلامتی ہی ہمارے لیے سب سے بڑی عید ہے‘‘ ایل او سی پر تعینات جوانوں کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات جوانوں نے عیدالفطر پر قوم کے نام خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیاروں اور گھر والوں سے دور سخت موسم اور برف پوش پہاڑوں پر لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر سرحدوں کی دفاع کے فرائض انجام دینےو الے جوانوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ بہادر جوانوں نے قوم کے نام خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع اولین ترجیح ہے، قوم پُر امن ماحول میں خوشیاں منائے، پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ایل او سی پر تعینات جوانوں نے کہا ہے کہ اہلِ خانہ سے دور ہیں، مگر ملک کی سلامتی ہی ہمارے لیے سب سے بڑی عید ہے۔ قوم کا اعتماد اور محبت ہمارے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے۔ سرحد پر جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔