ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں انٹرنیٹ بند ہونے پر دہشتگردوں کے سہولتکار بلبلانے لگے

بلوچستان میں انٹرنیٹ بند ہونے پر دہشتگردوں کے سہولتکار بلبلانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بلوچستان  کی افغانستان سے ہدایات لے کر آپریٹ کرنے والے دہشتگردوں سے عاجز آئی ہوئی حکومت نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ملک دشمن پروپیگنڈا اور نیٹ ورکنگ کو توڑنے کے لئے انٹرنیٹ بند کیا تو بلوچستان میں اور بلوچستان سے باہر دہشتگردوں کے سہولت کاروں نے ماتم شروع کر دیا کہ  انٹرنیٹ سروس بند ہو جانے سے "بلوچستان میں  نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا" ہے۔

 عیسیٰ ترین نے کوئٹہ سے رپورٹ کیا کہ کوئٹہ میں گزشتہ تین روز سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔   بعض علاقوں میں ڈی ایس ایل سسٹم نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اس دوران کی حضرت علی کے یوم شہادت پر شیعہ فرقہ کی ماتم داری کا آغاز ہوا تو انہیں دہشتگردوں کے حملوں سے بچانے کے لئے   موبائل  فون کے نیٹ ورک بھی گزشتہ رات سے بند کرنا پڑ گئے۔ 

 موبائل اور انٹرنیٹ بندش سے صحافیو اور کاروبار وغیرہ کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل فون پر انحصار کرنے والے  بعض شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔