ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپٹو میٹرسٹ "عینک فروش" نہیں ہوتے! عالمی یوم بصارت کا خاص پیغام

آپٹو میٹرسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ ایلائیڈ ویژن سائنسز (COAVS) نے عالمی یوم بصارت 2025ء ماہرین امراضِ بصارت کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کے لیے  خصوصی  واک کا اہتمام کیا۔

کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (COAVS) پاکستان میں امراضِ بصارت کی تعلیم، تحقیق اور سماجی خدمات کا معروف ادارہ ہے۔ یہ ادارہ ہنر مند ماہرین امراضِ بصارت کی تعلیم و تربیت کرتا ہے جو قابلِ علاج بصارت سے متعلق مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

COAVS نے 22 مارچ 2025ء کو "جدت اور باہمی تعاون کے ساتھ بینائی کا حصول سب کے لیے" کے تھیم کے تحت عالمی یوم بصارت منانے کے لئے ایک خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں نہ صرف آپٹومیٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ پاکستان میں بینائی کے تحفظ کے لیے ان کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا۔  

واک میں آپٹومیٹریسٹ کو آنکھوں کی بنیادی نگہداشت فراہم کرنے والے اہم پیشہ ور کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جن کی امراضِ بصارت کی تشخیص، علاج اور روک تھام میں مہارت پر زور دیا گیا۔

 پاکستان میں قابلِ علاج نابیناپن اور بینائی کی کمزوری کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیشِ نظر مقررین نے زور دیا کہ آپٹومیٹرسٹ پروفیشنلز  کو عوامی صحت کے محافظ تسلیم کیا جائے تاکہ ہر شہری کو سستا، آسان اور یکساں علاج میسر ہو سکے۔

 واک میں شریک آپٹومیٹری سٹوڈنٹس اور پروفیشنلز  نے "جدت اور باہمی تعاون کے ساتھ بینائی کا حصول سب کے لیے" اور "صحت مند بینائی، روشن مستقبل" جیسے آگاہی سلوگنز سے مزین بینر اٹھا رکھے تھے.

آپٹومیٹری کیا ہوتی ہے

آپٹومیٹری کی خدمات میں بصری خرابیوں مثلاً قریب نظری/ بعید نظری کا علاج)، عینک سازی، اور کمزور بینائی والے مریضوں کے لیے معاون ٹیکنالوجی کا حصول شامل ہیں۔  پیچیدہ مہارتوں پر مشتمل اس میڈیکل پروفیشن میں  بچوں میں "سست نظری" (Lazy Eye) اور بینائی کے تحفظ کی بروقت تشخیص پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔  

آپٹو میٹرسٹ "عینک فروش" نہیں ہوتے!

 کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز  کے پرنسپل  پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا کہ آپٹومیٹریسٹ صرف عینک فروش نہیں، بلکہ ٹمام ضروری تربیت سے لیس ہنر مند کلینیشن ہیں۔ ہم نے اپنے نصاب میں بچوں کی آپٹومیٹری، ocular therapeutics اور بصری صحت سے متعلق ہے کورسز شامل کیے ہیں تاکہ اس اہم شعبہ میں ملک کی ضروریات پوری ہوں۔

ڈاکٹر معین الدین نے پنجاب میں آپٹومیٹری کے بانی اور  اندھے پن کی روک تھام کے  لئ ے پنجاب کے صوبائی کوآرڈینیٹر، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان   کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے پاکستان میں آپٹومیٹریسٹ کو اندھے پن کی روک تھام کے صوبائی نظام میں شامل کیا۔

آپٹومیٹرسٹ اندھے پن کسے بچانےکے لیے ریڑھ کی ہڈی

KEMU  کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے  کہا "آپٹومیٹرسٹ اندھے پن کی روک تھام کے لیے ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی خدمات سے قابلِ علاج نابیناپن میں نمایاں کمی ممکن ہوئی ہے۔ ہم آپٹومیٹری کو اندھے پن کی روک تھام کے نظام میں لازم و ملزوم حصہ سمجھتے ہیں۔"  

واک میں پروفیسر ڈاکٹر  ہارون حامد (سی ای او، میو ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری، ڈاکٹر احتشام الحق (سی او او، میو ہسپتال)، ڈاکٹر لبنہ، ڈاکٹر زیب النساء، ڈاکٹر اشعل پال، ڈاکٹر عارف حسین، حماد حسن فرید (انچارج میڈیا سیل )، سدرہ انور آپٹومیٹریسٹ اور دیگر ماہرینِ امراضِ چشم، آپٹومیٹرسٹ، طلباء اور صحت کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔  

کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ ایلائیڈ ویژن سائنسز (COAVS) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا حصہ ہے، جو نگہداشتِ چشم میں معیاری تعلیم اور خدمات فراہم کرنے کا پابند ہے۔ ادارہ پنجاب کے عوام کو جدید طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔