سٹی 42 : چائنہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔
ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا ۔
ایئرپورٹ منیجرآفتاب گیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور چائنہ کے درینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارگو پرواز وں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کیساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
