درنایاب: پی ایچ اے حکام نے وزیراعلیٰ سے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کردی، 26فروری کواجلاس میں وزیراعلیٰ نے پی ایچ اےکےدونوں پارک والڈسٹی کودینےکافیصلہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی جی والڈسٹی اتھارٹی نےدونوں پارکس کو تحویل میں لینےکیلئےمکمل لابنگ کی ،وزیراعلیٰ مریم نوازنےفیصلہ والڈسٹی اتھارٹی کےحق میں دیاتھا، ڈی جی پی ایچ اے نے وزیراعلیٰ کو ایک مرتبہ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ۔
پنجاب حکومت نے 2016سے قبل اربوں لگا کر گریٹر اقبال پارک کو پی ایچ اے سے ریوائیو کروایا، گریٹر اقبال پارک میں سرکلر روڈ کو شامل کرکے شاہی قلعے کی دیوار تک توسیع دی گئی۔
گریٹر اقبال پارک کے اندر ڈانسگ فاؤنٹین ، ہسٹری میوزیم بنایا گیا، پی ایچ اے نے سالانہ کروڑوں روپے ٹھیکوں پر مختلف ایونیوز دے رکھے ہیں۔
والڈ سٹی اتھارٹی کے پاس شعبہ ہارٹیکلچر ہے نہ پی ایچ اے کے تجربہ کے حامل مالیوں کی بڑی تعداد ہے، والڈ سٹی اتھارٹی اس سے قبل بھی پی ایچ اے کا اندرون میں علی پارک تحویل میں لے چکی، والڈ سٹی اتھارٹی گریٹر اقبال پارک تحویل میں لیکر صرف کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔