میاں مظہر: حافظ آباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور اس کے بھائی پر فائرنگ کا معاملہ، خاتون شوہر کے تشدد سے تنگ آکر میکے جانے لگی تو شوہر نے فائرنگ کر دی۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا، والدہ کا کہنا تھا کہ داماد بیٹی پر بہیمانہ تشدد کرتا تھا ، شدید تشدد کی وجہ سے بیٹی کو لینے گئی تو داماد نے فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ سے بیٹی موقع پر دم توڑ گئی بیٹا لاہور ریفر کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔