ویب ڈیسک:سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانا لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہوگئے۔
سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔