ثمرہ فاطمہ : پندرہ ملکوں سے سینکڑوں اور عورتیں اور پاکستان بھر سے پانچ ہزار عورتیں اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے لاہور کے منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں پانچ ہزار عورتیں اعتکاف میں بیٹھ گئیں۔ ان میں پندرہ ملکوں سے آئی ہوئی سینکڑوں عورتیں بھی شامل ہیں۔ یہ سب خواتین تحریک منہاج القرآن کی رکن ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام "شہر اعتکاف" کی تیاریاں جمعہ کے دوپہر مکمل ہو گئی تھیں۔ پاکستان بھر کے ہر علاقے سے اور پاکستان سے باہر پندرہ ملکوں سے تحریک منہاج القرآن کی پانچ ہزر ارکان اس سال شہر اعتکاف مین اعتکاف کرنے کے لئے آئی ہیں۔

ملک بھر سے آئی خواتین منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں اعتکاف کریں گی۔ جامع منہاج کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کیلئے الگ الگ بلاکس مختص کیے گئے ہیں۔


علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ تراویح کی امامت، معتکفین سے خطاب کریں گے۔
عشقِ الہٰی اور لذت توحید جیسے موضوعات پر گفتگو ہو گی۔
صلوات التسبیح اور صلوات التراویح کا اہتمام کیا جائے گا، محافل ذکر و نعت کے ساتھ خواتین کی دینی تربیت کی جائے گی ۔ پڑوسی ملک ایران سے قرآن کی قرات کے لئے کئی قاری بھی اس شہر اعتکاف میں آئے ہیں۔
" شہر اعتکاف" میں خواتین کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔