پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث ٹرالر پکڑلیا، کروڑوں روپے مالیت کاسامان برآمد

پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث ٹرالر پکڑلیا، کروڑوں روپے مالیت کاسامان برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری : پولیس نے سمینس چورنگی سائیٹ ایریا سے کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ سامان سے بھرا ہوا ٹرالر پکڑ لیا۔ 
 ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کا کہنا ہے کہ ٹرالر خفیہ اطلاع پر سمینس چورنگی سائیٹ ایریا سے پکڑا گیا۔ٹرالر پر لوڈ کنٹینر سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ برآمدہ سامان میں نان کسٹم پیڈ خشک دودھ، کاسمیٹک آئٹمز، پتی، کپڑا، چپل، ٹشو، چاکلیٹ، پلاسٹک شاپر و دیگر آئٹمز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ برآمدہ سامان میں نان کسٹم پیڈ متفرق سامان کے 544 عدد بورے اور 260 عدد کارٹن بھی شامل ہیں۔ 
 ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث یامین اور نصیرالدین نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ برآمدہ مال و گاڑی کو پولیس نے قبضہ میں کرلیا، جسے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔