ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : امریکی سفیر امریکی ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے ڈاکٹر مصدق ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے بالخصوص معدنیات، تیل اور گیس کی تلاش میں پاکستان میں مواقع موجود ہیں۔ 

ملاقات میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ مصدق ملک نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔