وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کی گئی۔ 

وزیر داخلہ نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے  شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انشاللہ وطن پاک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔