عمران خان کے مبینہ قاتلانہ حملوں کے الزامات پر پنجاب حکومت کا ردعمل آ گیا 

عمران خان کے مبینہ قاتلانہ حملوں کے الزامات پر پنجاب حکومت کا ردعمل آ گیا 
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )عمران خان کی جانب سے مبینہ قاتلانہ حملوں کے الزامات کے بعد پنجاب حکومت نے عمران خان کے الزامات پر انکوائری کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات  کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اور کمیشن کی جانب سے جو سفارشات پیش کی جائیں گی ان پر سخت ایکشن ہو گا۔