ملک میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے آگئی

 ملک میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے آگئی
کیپشن: Pak Corona Cases Rate Fall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے آگئی ،گزشتہ24 گھنتے کے دوران   2 اموات اور 228 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 27 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید228 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.82 فیصد رہی جبکہ متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کردیں ہیں ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔