ہم مصطفوی مصطفوی ہیں، اوآئی سی کا 48واں اجلاس اسلام آباد میں شروع

oic members counries flag
کیپشن: oic members counries flag
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں دو روزہ اجلاس آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل، سعودی عرب، مصر اور چین کے وزرائے خارجہ سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ، نائب وزرائے خارجہ، نمائندگان خصوصی، عالمی اداروں کے سربراہان اور مندوبین  قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہیں  جس کا موضوع ’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری‘ ہے۔ اجلاس میں عالمی صورتحال اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں، باہمی یکجہتی، علاقائی امن اور ترقی پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ فلسطین اور  مقبوضہ کشمیر کے  شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی حمایت  کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا وزارتی اجلاس بھی ہوگا۔ کانفرنس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر غور و خوض سمیت اسلاموفوبیا کے مسئلے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان اجلاس کی افتتاحی نشست سے کلیدی خطاب اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وزرائے خارجہ، نائب وزرائے خارجہ، مستقل نمائندوں، 15 مبصر ممالک کے نمائندوں سمیت 675 سے زائد مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس اور اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ یہ سب مہمان 23 مارچ کی یوم پاکستان پریڈ میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے بھی شرکت کریں گے۔