3 ڈی ایس پیز کو سزائیں ،جرائم بھی سامنے آگئے

3 ڈی ایس پیز کو سزائیں ،جرائم بھی سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تین ڈی ایس پیز کو مختلف سزائیں سنا دیں۔
 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی اردل روم سے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی اشفاق رانا کی دوسال کی ترقی روک دی گئی ۔ڈی ایس پی نصراللہ خان کی تنخواہوں میں ایک سال کی ترقی روک کر ساتھ سنشور کی سزا بھی دے دی گئی.ڈی ایس پی مظہر گوندل کی ایک سال کی ترقی روک دی گئی. آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہناتھا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.تمام ڈی ایس پی محنت اور دیانتداری سے کام کریں.

واضح رہے کہ قبل ازیں  انسپکٹرز کی ترقیوں میں کرپشن کے حوالے سے مزیدمقدمات درج ہوئے تھے, انسپکٹرز سے رشوت لینے والے کانسٹیبل شہزاد کے خلاف دو اور مقدمات درج کرتےتفتیش اینٹی کرپشن کے حوالے کی گئی تھی. لاہور کے انسپکٹرز کی مدعیت میں دو اورمقدمات تھانہ پرانی انار کلی میں درج ہوئے۔ انچارج جنوبی چھاؤنی ذوالفقار کی مدعیت میں رجسٹرار برانچ میں تعینات شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ شہزاد نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت لی۔

دوسرا مقدمہ انسپکٹر جمیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم شہزاد نے انسپکٹرز جمیل سے بھی پانچ لاکھ روپے ترقی کروانے کے لیے رشوت لی ۔ اس کیس کے حوالے سے سب سے اہم بات مقدمے کی تفتیش اب انویسٹی گیشن پولیس سے اینٹی کرپشن کے پاس منتقل ہوچکی ہیں ۔رشوت لینے اور دینے والا دونوں پولیس میں تھے اس لیے تفتیش اب محکمہ اینٹی کرپشن کرئے گی۔ملزم کے خلاف اب تین مقدمات درج ہوچکے ہیں ۔پہلا مقدمہ گوجرانوالہ کے انسپکٹرز علی اکبر کی مدعیت میں درج تھا۔

علاوہ ازیں  ملزم نے اور پولیس افسران سے بھی رشوت لینے کاانکشاف کیا لیکن رشوت دینے والے نہیں مان رہے ہیں۔ ملزم سے اب اینٹی کرپشن کے افسران تفتیش کررہے ہیں جس میں مزید حقائق سامنے آنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer