این سی او سی کااجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

این سی او سی کااجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں این سی او سی کا آج متوقع اجلاس ملتوی کردیا گیا،اجلاس 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء تعلیم شرکت کریں اجلاس میں تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، وفاقی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سمارٹ لاک ڈاون کو مزید بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا، بچوں اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرتعلیم نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں کیونکہ سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے ۔ایسے ملک میں جہاں دوکروڑ بچے پہلے ہی سکول نہ جارہے ہوں ایک سال میں بچوں کا بے پناہ تعلیمی نقصان ہوا ہے ہمارے لئے تعلیمی ادارے بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ تھا۔ اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یانہیں۔ شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ رواں سال 9ویں سے 11ویں تک امتحانات ہونگے بغیر امتحانات اس سال بچوں کو پاس نہیں کریں گے۔

  شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔  تقریب میں سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چودھری، سابق صدور میان مصباح الرحمن، چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی موجود تھے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer