کورونا لہر کی تیزی برقرار،مزید کئی لقمہ اجل بن گئے،ہز اروں نئے کیسز رپورٹ

کورونا لہر کی تیزی برقرار،مزید کئی لقمہ اجل بن گئے،ہز اروں نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق ، ایک روز میں 3 ہزار 669 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 863 موت کے منہ میں گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک روز میں 3 ہزار 669 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 538 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 498 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، پنجاب ایک لاکھ 99 ہزار 40 کیسز ، خیبرپختونخوا 80 ہزار 37 ، بلوچستان میں 19 ہزار 342، اسلام آباد 52 ہزار 86 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 704 ہوگئی۔ 
 واضح رہے کہ گزشتہ روزکورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی نے 15 روز کے لئے مکمل لاک ڈاﺅن کا مطالبہ کردیا تھا۔ نجی ہسپتالوں کو بھی عارضی طور پر نیشنلائز کرنے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔
  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی،خالد محمود خان، تنویر انور، ڈاکٹر عمران سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ موجود حالات میں حکومت کو مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرنا ذمہ داری ہے۔