ٹاؤن شپ میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، تعفن اٹھنے سے شہری پریشان

ٹاؤن شپ میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، تعفن اٹھنے سے شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ٹاؤن شپ میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑانے لگے، ایل ڈبلیو ایم سی نے ٹاؤن شپ کے مختلف علاقوں سے کوڑا اٹھانا بند کردیا، تعفن پھیلنے سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی غفلت کے باعث ٹاؤن شپ مارکیٹ اور قبرستان کے گردونواح میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیرلگ گئے ہیں۔ ٹاؤن شپ کے مختلف بلاکس میں کوڑے کرکٹ کے باعث تعفن پھیلنے لگا ہے۔

ٹاؤن شپ مارکیٹ میں سڑک کے وسط میں کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑا رہے ہیں۔ اہل علاقہ کہتے ہیں کہ ایل ڈبیلو ایم سی کے زونل آفیسر کو متعدد مرتبہ کالز کرچکے ہیں تاہم کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے تاحال کوئی ٹیم نہیں آئی۔

دوسری جانب والٹن روڈ پر ریل پٹری کے ساتھ ساتھ سڑک پر جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے ایم سی ایل کا عملہ کئی کئی دن کچرا اٹھانے نہیں آتا، جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔

شہریوں کے مطابق کئی بار اس مقام کی نشاندہی کی ہے لیکن مستقل حل نہیں نکالا جارہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ جلد کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگائے۔