کرکٹ کا جنون، نوجوانوں نے دفعہ 144 کی دھجیاں اُڑا دی

کرکٹ کا جنون، نوجوانوں نے دفعہ 144 کی دھجیاں اُڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہباز علی ) نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل اوردفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا، نوجوانوں کی بڑی تعداد کرکٹ کھیلنے ٹاؤن شپ فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ پہنچ گئے.

ایک طرف وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے متحرک اور ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف شہریوں خاص طور پر نوجوانوں میں لاابالی پن جوں کا توں برقرار ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں سے اتوار اور پیر کے روز گھروں سے بلاوجہ نہ نکلنے کی اپیل کی، مگر بڑی تعداد میں نوجوان ٹاؤن شپ فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا جنون ہے اور وہ ہر خوف کو بالائے طاق رکھ کر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں گراؤنڈز مالکان نے صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر گراؤنڈز میں پانی لگانے کے ساتھ مٹی کے ڈھیر لگادئیے تاکہ نوجوان گراونڈز میں نہ کھیل سکیں۔