حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ کرنے پر نیب سے جواب طلب

حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ کرنے پر نیب سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے درخواست پر سماعت کی جس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے رمضان شوگر مل میں ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی بنا پر پیش نہ ہوسکے۔

 درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ حمزہ شہباز کا نام بغیر کسی جواز کے بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی نام بلیک لسٹ سے خارج کیا جائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر مزید کارروائی 26 مارچ تک ملتوی کردی۔