ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر: مبینہ گھریلو تشدد کا شکار فرانسیسی خاتون 5 بچوں سمیت بازیاب

خیبر: مبینہ گھریلو تشدد کا شکار فرانسیسی خاتون 5 بچوں سمیت بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ضلع خیبر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ گھریلو تشدد کا شکار فرانسیسی خاتون کو بچوں سمیت بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کو 18 جون 2026 کو موصول ہونے والی مصدقہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے غیر ملکی خاتون کو بحفاظت تحویل میں لیا گیا۔ بازیاب ہونے والی خاتون کی شناخت 54 سالہ فرانسیسی شہری سلوی یاسمینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نے ایک پاکستانی شہری سے شادی کی تھی اور وہ 2014 سے باڑہ میں مقیم تھیں۔ ان کے پانچ بچے ہیں، جن میں سے ایک بچہ سماعت اور گویائی سے محروم بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بیان دیا کہ انہیں مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل بدسلوکی کا سامنا تھا اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی تھی۔ خیبر پولیس نے خاتون کو ان کے چار بچوں سمیت حفاظتی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی اور تحفظ کے لیے ویمن پولیس اسٹیشن پشاور منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فرانسیسی شہری نے وطن واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔