ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

KIA نے مشہور زمانہ گاڑی ’ سپورٹیج‘کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان کر دیا

KIA نے مشہور زمانہ گاڑی ’ سپورٹیج‘کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ایس یو وی سپورٹیج کے ایک ویریئنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد گاڑی خریداروں کے لیے مزید قابلِ رسائی ہو گئی ہے۔

 کِیا پاکستان کے مطابق  سپورٹیج لائن اپ کے بیس ویریئنٹ، کِیا  سپورٹیج ایل الفا، کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے،کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کِیا  سپورٹیج ایل الفا کی سابقہ ایکس فیکٹری قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جسے کم کرکے 78 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

 کِیا سپورٹیج ایل الفا 2000 سی سی نان ہائبرڈ پیٹرول انجن سے لیس ہے اور پاکستان میں اسپورٹیج سیریز کا انٹری لیول ویریئنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

 کمپنی کے مطابق نئی ایکس فیکٹری قیمت کا اطلاق 22 جون 2026 یا اس کے بعد انوائس ہونے والے تمام آرڈرز پر ہوگا  تاہم حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے کسی بھی نئے ٹیکس، ڈیوٹی یا دیگر چارجز کی ادائیگی صارفین کو کرنا ہوگی۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکس فیکٹری قیمت میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں جبکہ نئی قیمت نقد اور فنانسنگ دونوں طریقوں سے خریداری کرنے والے صارفین پر لاگو ہوگی۔