ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی صدرکل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ایرانی صدرکل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ایرانی صدرکل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر پزشکیان کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ایرانی صدر کی آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اقدامات کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اڈہ فیض آباد عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وی آئی پی موومنٹ کے دوران فیض آباد انٹرچینج اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی جزوی بندش رہے گی، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف شاہراہوں پر خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔