ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جنوبی کوریا :مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش میں اہم کردار،سابق وزیرِ انصاف کو  25 سال قید

 جنوبی کوریا :مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش میں اہم کردار،سابق وزیرِ انصاف کو  25 سال قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا  کی عدالت کا سابق وزیرِ انصاف کو سابق صدر کی جانب سے مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش میں اہم کردار ادا کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 25 سال قید کی سزا اور فوری حراست میں لینے کا حکم ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک ضلعی عدالت نے پیر کے روز سابق وزیرِ انصاف پارک سنگ جے کو بغاوت کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے انہیں سابق صدر یون سک یول کی جانب سے مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش میں اہم کردار ادا کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم بھی دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کی تفتیش کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پارک سنگ جے کے لیے 20 سال قید کی سزا کی سفارش کی تھی، تاہم سیول سینٹرل ضلعی عدالت نے سزا میں مزید 5 سال کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں 25 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر انہیں آزاد چھوڑ دیا گیا تو وہ شواہد کو ضائع یا متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں فوراً تحویل میں لے لیا گیا۔

جنوبی کوریا کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پارک سنگ جے نے 3 دسمبر 2024 کو یون سک یول کی جانب سے مارشل لا کے اعلان کے بعد وزارت کے سینئر حکام کا اجلاس طلب کیا تھا اور بغاوت سے متعلق سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔