ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کو خام تیل پیدوار،ترسیل فروخت کی عارضی اجازت،امریکا نے جنرل لائسنس دیدیا

ایران کو خام تیل پیدوار،ترسیل فروخت کی عارضی اجازت،امریکا نے جنرل لائسنس دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے لیے ایک جنرل لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت 21 اگست تک ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے واشنگٹن اور تہران کے درمیان دستخط ہونے والی مفاہمت کی یادداشت کے تحت، امریکہ ایرانی خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ان کے کی برآمدات اور اس سے منسلک تمام خدمات، بشمول بینکنگ ٹرانزیکشنز، انشورنس اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے چھوٹ جاری کرنے پر متفق ہوا تھا۔

 جنرل لائسنس میں جن لین دین کی اجازت دی گئی ہے، ان میں امریکہ میں ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد بھی شامل ہے۔ یہ لائسنس شمالی کوریا یا کیوبا سے متعلقہ لین دین کی اجازت نہیں دیتا۔