ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری کاعبدالعلیم خان سے رابطہ،گلگت بلتستان میں ملکر حکومت بنانے کی دعوت

بلاول بھٹو زرداری کاعبدالعلیم خان سے رابطہ،گلگت بلتستان میں ملکر حکومت بنانے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کے لئےعبدالعلیم خان سے حمایت کے بارے گفتگو  کی، عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کر لی، استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔

عبدالعلیم خان صدر استحکام پاکستان پارٹی نے بات چیت میں کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر انتخاب کے لئے پی پی پی کا ساتھ دینگے،وزیر اعلیٰ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ 

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان  کا کہنا تھاکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی۔