ویب ڈیسک : شہر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے, کے-الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس پر سماعت کل ہو گی۔
درخواست اپریل2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے،نیپراکی من وعن منظوری پر7ارب17 کروڑ30لاکھ روپےری فنڈ بنے گا۔ نیپرانےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کےلیے بجلی 2 روپے99پیسےفی یونٹ سستی کی تھی،کے الیکٹرک کے لیےمارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔
قبل ازیں، مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک نے5.02 روپےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔