سٹی42: ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان کی نیوکلئیر سائٹس پر امریکہ کے آج علی الصبح ہوائی حملوں کے کئی گھنتے بعد یہ سامنے آ رہا ہے کہ امریکی حملوں میں زخمی ہونے والوں میں سے کوئی بھی ’تابکار آلودگی کی علامات‘ ظاہر نہیں کرتا۔
اے ایف پی نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کی وزارت صحت نے تسلیم کیا ہے کہ ملک کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں (غیر متعینہ تعداد میں) لوگ زخمی ہوئے، لیکن علاج کے بعد کسی نے بھی "تابکار آلودگی کی کوئی علامت نہیں دکھائی"۔
تہران میں وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کا کہنا ہے کہ "برسوں سے، وزارت صحت نے جوہری مقامات کے قریب ترین طبی سہولیات میں جوہری ایمرجنسی یونٹس قائم کیے ہیں۔" خوش قسمتی سے، امریکی بمباری کے بعد ان مراکز میں منتقل کیے گئے کسی بھی زخمی میں ریڈیوا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔