ویب ڈیسک: پاکستان نے ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کوخطے میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو خطے میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے، تنازعے کو فوری ختم کرنا ضروری ہے، مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسئلے کا واحد حل ہے، مزیدکہا امریکی حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کی پاسداری کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،خطے میں کشیدگی اور تشدد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔
مزید کشیدگی کے سنگین علاقائی اور عالمی اثرات ہو سکتے ہیں، پاکستان نے مطالبہ کیا کہ شہری جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔