ویب ڈیسک: شہر میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث نکلا، دودھ فروش کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم خاتون نے دودھ فروش منظور کو اسکے گھر پر دودھ دینے کا کہا، خاتون دودھ فروش کو اپنے ساتھ گھر میں لے گئی، خاتون نے دودھ فروش کو کمرے میں بند کیا اور ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا۔
ملزمان نے دودھ فروش سے ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے لوٹ لئے،اس واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث تھا جسے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیاہے,پولیس اہلکار منظر اور اسکے ساتھی ندیم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس اہلکار منظر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں نائب محرر ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے، دودھ فروش کو ٹریپ کرنے والی خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔