مراد سعید کے بھائی کو گرفتارکر لیا گیا  

Murad Saeed,brother arrested,City42
کیپشن: Murad Saeed,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،ان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تاہم پولیس نے سابق وفاقی وزیر کے بھائی کلیم سعید کو حراست میں لے لیا۔

  کلیم سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے ،کلیم سعید کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ 9 مئی کے بعد مراد سعید روپوش ہے۔