"کیری آن جٹا تھری" کامیاب کامیڈی فلم ثابت ہوگی، گپی گریوال  

punjabi movie,Carry on Jatta,City42
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)بھارتی پنجابی فلم "کری ان جٹا 3 "کے فنکاروں کے ساتھ  ویڈیو لنک پریس کانفرنس، پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی بھی شریک ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور  کے  "بیسٹ ویسٹرن ہوٹل" میں پنجابی  فلم "کیری ان جٹا" کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس ہوئی , جہاں اداکار ناصر چنیوٹی سمیت بھارتی معروف اداکار و گلوکار  گپی اگریوال ،اداکارہ  سونم باجوہ ،بنوں ڈھلوں اور کویتا دبئی سے ویڈیو لنک میں شریک ہوئے ،فنکاروں نے صحافیوں کے  مختلف سوالات کے جواب دئیے ۔

 گپی گریوال  کا کہنا تھا کہ لاہور آنا تھا مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے ،امید ہے کہ "کیری ان جٹا تھری" کامیاب کامیڈی فلم ثابت ہوگی، اداکار نے ناصر چنیوٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔

 معروف اداکارہ سونم باجوہ نے بات کرتے ہوئے فواد خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتی ہیں۔

 واضح رہے کہ پنجابی فلم  "کیری ان جٹا تھری " عید الاضحی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے.