شدید گرمی کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

شدید گرمی کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی شدت اختیار کرگئی ،صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 2 نامعلوم افراد شدید گرمی کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

 تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت زور پکڑنے لگی ، میانوالی اور گرونواح میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ  پر پہنچ گیا۔ شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا برا حال ہوگیا گرمی کے باعث 2 نامعلوم افراد جان کی بازی ہار گئے، 1 نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ پر پائی گئی جبکہ دوسری نعش علاقہ گلمیری سے برآمد ہوئی ہے۔  ڈاکٹر کے مطابق شدید گرمی کے باعث اموات رونما ہوئی ہیں، جبکہ مرنے والے افراد منشیات کے عادی تھے، نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔