عرفان ملک: سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام ، طلبی نوٹس کے باوجود تین اہم پی ٹی آئی رہنماء ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ علی زیدی، اعظم سواتی ، قاسم سوری کو ایک اور نوٹس جاری کرنے کے بعد یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
ایف آئی اے نے تینوں رہنماؤں کو بائیس جون کو سائبر کرائم آفس طلب کیاتھا، ان تینوں رہنماوں کی غیر حاضری کو جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قومی اداروں کے خلاف مواد شئیر کیا گیا۔


