ہربنس پورہ،بجلی کی لٹکتی تار سے ٹکرا کر نوجوان جان کی بازی ہار گیا

Harbanse pura,youngman died,electric shock
کیپشن: Dead body ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ہربنس پورہ کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ، اہل علاقہ نے واقعہ کا ذمہ دار لیسکو حکام کو قرار دیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ حنیف گارڈن ہربنس پورہ میں پیش آیا، جہاں 19 سالہ افضال گھر کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے گیا تو بجلی کی لٹکتی ہوئی تار سے ٹکرا گیا۔ متوفی افضال موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی،متوفی افضال کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔

والد اقبال کا کہنا ہے کہ بجلی کی لٹکتی تاروں کی شکایت متعدد بار لیسکو حکام کو کی لیکن کسی نے کان نہ دھرے۔ متاثرہ خاندان نے واقعہ کا ذمہ دار لیسکو حکام کو ٹھہراتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔