پاکستانی اداکار دنیا کے 100 خوبصورت ترین چہروں میں شامل

پاکستانی اداکار دنیا کے 100 خوبصورت ترین چہروں میں شامل
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور پاکستانی اداکاروں کو دنیا کے سب سے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022 کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں۔ امیدواروں کو ان کی عالمی مقبولیت کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فہرست میں 5 پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، مشہور اداکار فواد خان، عمران عباس جبکہ خوبرو اداکاراؤں میں نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں۔سوشل میڈیا میں اعلان ہوتے ہی فلمی سٹارز کے شائقین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا امید ہے کے پاکستانی فنکارز پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گیں ۔ یاد رہے کے عائزہ خان اور سجل علی کا نام پچھلے سال بھی اوارڈ کی نومینیشن لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔ 

خیال رہے کہ دنیا بھر میں موجود افراد آن لائن ووٹنگ کے زریعے اپنے پسندیدہ خوبصورت چہروں کو منتخب کریں گے جبکہ نتائج ٹی سی کینڈلر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے جائیں گے۔