مچھلی کا شکار کرنے والوں کے لئے بری خبر

Fishries, department,banned,fishing
کیپشن: Fishing,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)محکمہ ماہی پروری نے مچھلی کے شکار پر  پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ ماہی پروری نے یکم جون سے 31 اگست تک مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی ہے، شکار روکنے کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دریائی پانیوں، جھیلوں اورنہری پانیوں میں مچھلی شکار جرم قرار دے دیا گیا ہے۔پابندی کی خلاف ورزی پر چالان بھی کئے جارہے ہیں، پابندی صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر عائد کی گئی۔

جون سے اگست تک مچھلیوں کی افزائش اور انڈے دینے کا وقت ہوتا ہے جس وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ متعلقہ افسران کو ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شکار کرتا پکڑا گیا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔