بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب کے مختلف علاقوں، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی ابر رحمت کی پیشگوئی ہے۔سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔