رمضان شوگر ملز ٹیکس آڈٹ نوٹس کیس ، ایک ماہ میں اپیل پرفیصلے کاحکم

Ramzan Sugar Mill case Judgement
کیپشن: Ramzan Sugar Mill case Judgement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےرمضان شوگر ملز ٹیکس آڈٹ نوٹس کیس میں  ایف بی آر کو ایک ماہ میں ٹیکس آڈٹ کیخلاف اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دی جبکہ ایف بی آر کو اپیل کےحتمی فیصلے تک رمضان شوگر ملز کیخلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔ 

 تفصیلات کےمطابق   رمضان شوگر ملز ٹیکس آڈٹ نوٹس  کیس میں  جسٹس جواد حسن  کے11 صفحات  پر مشتمل تفصیلی  فیصلے کوعدالتی نظیر بھی قرار دیا گیا ہے ،، فیصلے میں  عدالت نے رمضان شوگر ملز کو ایف بی آر کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کابھی حکم  دیا ہے،فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نےرمضان شوگرملز کیخلاف ابھی کوئی تادیبی حکم جاری نہیں کیا،ایف بی آر نے فی الحال رمضان شوگر ملز سے چند دستاویزات طلب کی ہیں،رمضان شوگر ملز کے پاس ایف بی آر کی کارروائی کیخلاف متبادل فورمز بھی موجود ہیں۔

رمضان شوگر ملز تمام متبادل فورمز سے رجوع کرنے کے بعد ہی ٹیکس ریفرنس کے طور پر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ  ایف بی آر ٹیکس قانون کے تحت ایک ماہ میں رمضان شوگر ملز ٹیکس آڈٹ نوٹس کیخلاف اپیل پر فیصلہ کرے،آئین کے تحت فیئر ٹرائل ہر شہری کا ناقابل تردید حق ہے، ایف بی آرکاانکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 122 کے تحت ریکارڈ طلب کرنا قانونی جواز ہے،لاہور ہائیکورٹ کو آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت جاری نوٹس میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کی ٹیکس آڈٹ نوٹس کیخلاف درخواست قبل از وقت ہے،