سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سےآسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

pervaiz elahi meets australian high commissioner
کیپشن: pervaiz elahi meets australian high commissioner
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سےآسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاہ کی ملاقات۔ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہےکہ لائیو سٹاک ،تعلیم،صحت اورتجارتی شعبہ میں دونوں ممالک کے ماہرین کو ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔
  تفصیلات کےمطابق   سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاہ کی اسمبلی چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی مونس الہیٰ اور سالک حسین بھی موجود تھے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات کےدوران سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کاکہناتھاکہ پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کو خصوصی نمائندگی دی گئی ہے جبکہ اقلیتی برادری کے لئے بھی نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔چودھری پرویز الہی کاکہناتھاکہ پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت اور سول سو سائٹی نے بھر پور کردار ادا کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نےوفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے چودھری پرویزلہٰی کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کی تکمیل  پرمبارکباد دی۔