اغوا کاروں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا لیا

kidnapping in Lahore
کیپشن: Girls kidnaped
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شہری ہوشیار،خبردار۔ بلال گنج کی رہائشی دو بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ، دونوں بچیاں قریبی دکان پر گئیں اور واپس نہ لوٹیں۔ رائیونڈ سے 12 سالہ لڑکا اغوا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کنٹرول نہ ہوسکیں۔ شہر میں رواں سال اب تک بچوں کے اغوا کے 264 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پولیس نے213بچوں کو بازیاب کروایا، تاہم51بچوں کو تاحال والدین سے نہیں ملوایا جاسکا ہے۔ پولیس شہر میں گزشتہ سال اغواہونے والے 381بچوں میں سے 18بچے ڈھونڈنے میں تاحال ناکام ہےجبکہ پنجاب بھر میں گزشتہ سال اغوا ہونے والے 1159 بچوں میں سے 60 بچے تاحال بازیاب نہیں کروائے جاسکے ہیں۔ بڑے بڑے دعووں کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں اغواکی بڑھتی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

صوبائی دارالحکومت میں بھی معصوم بچوں کے اغوا اور پراسرار گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔ دھوبی گھاٹ بلال گنج کے رکشہ ڈرائیور ندیم اورشہباز کی بیٹیاں گھرسے قریبی اسٹورپرگئیں اور واپس نہ لوٹیں۔ 9سالہ طاہرہ اور13سالہ فضاء ایک ہی گھرمیں رہائش پذیر تھیں۔ والدین نے علاقہ مکینوں کےساتھ مل کربچیوں کو تلاش کیا لیکن تاحال بچیوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

ادھر رائیونڈ کے علاقے سے 12 سالہ عمران اغوا ہو گیا، عمران ماموں کے گھر چھٹیاں منانے آیا تھا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز، علاقہ مکینوں کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بچوں کے اغوا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔