برائلر کی رسد میں کمی سےقیمت ایک بار پھر تبدیل

برائلر کی رسد میں کمی سےقیمت ایک بار پھر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافہ ہوگیا، زندہ مرغی 6 روپے اضافے کے بعد 186 روپے کلو ہوگئی، مرغی کا گوشت 9 مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں کمی ہونے پر قیمت بڑھ گئی، مرغی کا گوشت261 روپے سے مزید مہنگا ہوگیا، زندہ مرغی 6 روپے اضافے کے بعد 186 روپے کلو ہوگئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت  270 روپے فی کلو مقرر ہوگئی، 2 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16 روپے فی کلو اضافہ ہوا، فارمی انڈے 1 روپے اضافے کے بعد 119 روپے فی درجن ہوگئے۔

دوسری جانب شہر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،دکان دار من مانی قمتیں وصول کررہے ہیں، منافع خور مافیا نے 4 سبزیوں اور 7 پھلوں کی قیمتیں بڑھا دیں، لہسن 300 روپے، ادرک 400 روپے میں دستیاب ہے،پیاز 30 کے بجائے 50 روپے، ٹماٹر 32 کے بجائے 40 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرہیں ہیں،سیب کالا کولا 260 کے بجائے 360 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔

 آم چونسہ 160 کے بجائے 200 روپے کلو، کیلا درجہ اول 115 کے بجائے 190 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔خربوزہ، آلو بخارا، تربوز اور انار قندھاری کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مرغی کے گوشت کی  قیمت میں اضافہ کیا گیا، طلب میں اضافے کی وجہ سے مرغی فروشوں نے  قیمت بڑھا دی،برائلر کی  قیمت میں 7 روپے فی کلو تک اضافہ ہواتھا، جس سے برائلر گوشت کی  قیمت 258 روپے فی کلو سے بڑھا کر 265 روپے فی کلو ہوگئی تھی، زندہ مرغی ہول سیل  قیمت 176 ، پرچون 184روپے فی کلو مقرر تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer